شہادت کے دن کے پروگراموں کا سلسلہ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں صبح پانچ بجے سے حجت الاسلام والمسلمین حیدر کاشانی کے خطاب اور دعای ندبہ کی قرائت سے شروع ہو جائے گا ۔
"170 کلومیٹر کی لمبائی والا شہر مملکت کے جی ڈی پی میں تقریباً 48 بلین ڈالر کا حصہ ڈالتا ہے اور 380,000 ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے، جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کام کرنا شروع کر دے گا۔"
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس ذمہ داری کیلئے قوم نے مجھے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، میں اپنے قائد نوازشریف اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کیا۔
اطلاعات کے مطابق یونان نے ایران کی تیل بردار کشتی کو قبضہ میں لے کر امریکہ کے حوالے کردیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے خلیج فارس میں یونان سے متعلق دو تیل بردار کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا: الازہر نے اپنے طالب علموں کو کم عمری میں ہی ایک علمی طریقہ کے ساتھ ذہنی اور فکری طور پر تربیت کرنے کے لیے اقدام کیا ہے جس کے ذریعے انہیں ان گروہوں کے نظریات سے آشنا کرایا جاتا ہے اور پھر ان کے باطل نظریات کو رد کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: خداوند متعال نے شہیدوں کے خون کو میزان اور معیار قرار دیا ہے۔ اس کی نظر میں شہید کا مقام انتہائی مقدس ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "علماء کے قلم کی سیاہی شہید کے خون سے سنگین تر ہے"۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈرون طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، حجہ، جوف، صعدہ، تعز، بیضا اور ضالع کی فضا میں پروازیں کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ حضرت امام جعفر صادق ؑ کے علم و فضل اور کمال و مرتبے کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ آپ نے علوم قرآنی،احادیث رسول ، فرامین آئمہ سے استفادہ کرکے مسلمانوں کو ابدی اور دائمی رہنمائی اورنجات حاصل کرنے کے لیے ایک ایسا ذخیرہ علوم عنایت کیا
بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہید صیاد خدائی کے قتل کی مذمت کرے۔