تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 560848

یوم عاشور کے حوالے سے پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات

شہادت امام حسینؑ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جواں مردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔
یوم عاشور کے حوالے سے پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات
یوم عاشور کے حوالے سے پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ شہادت امام حسینؑ ہمارے لیے مشعل راہ اور عظیم درس ہے۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم قربانی میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔  امّتِ مسلمہ کو حق و صداقت، دین کی بقا اور فروغ کے لیے ڈٹ جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  نواسۂ رسول ؐ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادت امام حسینؑ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جواں مردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس وقت ہمارا ملک جس نازک صورتحال سے دوچار ہے، ہمارے لیے اس جذبۂ جواں مردی اور حق گوئی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcaywnma49nia1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس