تاریخ شائع کریں2022 23 May گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 550685

سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی ہے

شہید صیاد خدائي مدافع حرم سپاہی تھے جنھوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ میں عالمی سامراجی طاقتوں کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا۔
سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی ہے
 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی اور یقینی طور پر لیا جائےگا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید صیاد خدائي کی شہادت پر شہید کے اہلخانہ، دوستوں اور سپاہ کے اہلکاروں کو تعزيت اور تشلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صیاد خدائي کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں عالمی سامراجی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ شہید صیاد خدائي مدافع حرم سپاہی تھے جنھوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ میں عالمی سامراجی طاقتوں کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا۔

صدر رئیسی نے عمان کے دور ے کو بھی اہم اور اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے ہمسایہ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ  اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcivuawwt1awq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس