تاریخ شائع کریں2021 5 December گھنٹہ 12:46
خبر کا کوڈ : 529423

یورپی یونین کی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش

پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے اس ملک کی ساکھ عالمی سطح پر بری طرح متاثر ہوئی ہے اور جمعہ کے روز سیالکوٹ کے واقعہ نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔
یورپی یونین کی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش
یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے اس ملک کی ساکھ عالمی سطح پر بری طرح متاثر ہوئی ہے اور جمعہ کے روز سیالکوٹ کے واقعہ نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔

یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت ، آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر ایک دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب مبینہ مذہبی پوسٹر اتارنے پر گارمنٹ فیکٹری کے ورکرز نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر پر تشدد کیا  جس کے بعد وہ جان بچا کر چھت پر بھاگا تاہم ہجوم نے اس کا پیچھا کیا اور ہجوم نے اسے چھت سے نیچے پھینک دیا، ڈنڈے، گھونسے، لاتیں مارتے GT روڈ چوک تک لے گئے، مرنے کے بعد آگ لگا دی، بے لگام ہجوم نے فیکٹری میں بھی توڑ پھوڑکی، ڈھائی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی جسے بعد میں کھلوا دیا گیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcewo8nxjh8wei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس