تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 23:09
خبر کا کوڈ : 528600

عراقی وزیر اعظم قاتلانہ حملے کی کچھ اہم باتیں بہت جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی

الفرات نیوز کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر مشرف عباس نے بتایا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر ڈرون سے کئے گئے حملے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز، جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔
عراقی وزیر اعظم قاتلانہ حملے کی کچھ اہم باتیں بہت جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی
عراقی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے بارے میں کچھ اہم باتیں بہت جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔

الفرات نیوز کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر مشرف عباس نے بتایا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر ڈرون سے کئے گئے حملے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز، جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔

مشرف عباس کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں وزیر اعظم پر ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی پوری تصویر سب کے سامنے آ جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کوعراق میں صدر دھڑے کے لیڈر مقتدی الصدر نے ملک کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے بارے میں تحقیقات کو برملا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے پر عمل نہيں کیا گیا تو وہ تحقیقات کو فاش کر دیں گے۔ 

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اس حملے میں بال بال بچ گئے، لیکن اس حملے میں جائے وقوعہ کو تھوڑا نقصان پہنچا۔

سکیورٹی فورسز نے ڈرون کو تباہ کر دیا جس میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ میں ٹھیک ہوں اور عوام کے درمیان ہوں، آپ لوگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
http://www.taghribnews.com/vdcawanmw49nui1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس