تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 528576

6 انسانی حقوق کی فلسطینی فلاحی تنظیموں کا اقوام متحدہ کو مشترکہ مکتوب ارسال

تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور انسانی حقوق کونسل کی صدر نزہت شمیم ​​خان کوبھی مکتوب بھیجے جن میں عہدیداران کو اپنے منفرد مقام کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینی سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی وکالت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عالمی ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں ’دہشت گرد‘قراردی جانے والے 6 انسانی حقوق کی فلسطینی فلاحی تنظیموں  نے اقوام متحدہ کے دفاتر اور نمائندوں کو مشترکہ مکتوب ارسال کیے ہیں جس میں انہوں نےاسرائیل پر اپنا فیصلہ منسوخ کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ جاری رکھنے پر زوردیا ہے۔

الحق، ادمیر قیدی سپورٹ اینڈ ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن، بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل-فلسطین ، یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیز اور یونین آف فلسطین ویمن کمیٹیز نےاپنے مکتوب میں  اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے بیان کی تعریف کی ہے جس میں ان تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی مذمت کی اور اسرائیل کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے  انسانی حقوق پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔

تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور انسانی حقوق کونسل کی صدر نزہت شمیم ​​خان کوبھی  مکتوب  بھیجے جن میں عہدیداران کو اپنے منفرد مقام کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینی سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی وکالت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdccm4qpe2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس