تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 12:06
خبر کا کوڈ : 528398

اردن میں صیہونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرہ

اردن کے ہزاروں شہریوں نے اردن کے ہزاروں شہریوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی مخالفت کی اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی مخالفت کی اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔
اردن  میں صیہونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرہ
اردن کے باشندے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اردن کے ہزاروں شہریوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی مخالفت کی اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

اردن کے شہریوں نے جمعے کے روز دار الحکومت امان میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی طرح صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات "یواے ای" کے درمیان پانی کے بدلے بجلی کے معاہدے کی بھی کھل کر مخالفت کی۔

در ایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے مراکش دورے کی اس ملک کے عوام نے شدید مخالفت کی۔

رباط میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹس کے دورے کی مخالف کی۔

صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹس منگل کے روز مراکش پہنچے تھے۔ وہ صیہونی حکومت کے پہلے وزیر جنگ ہیں جنہوں نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران بینی گانٹس نے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdceov8nvjh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس