تاریخ شائع کریں2021 8 October گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 521867

ایران کے وزیر خارجہ کی حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات

اس ملاقات میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ ایران لبنان کا سچا اور وفادار دوست ہے اور اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا لبنانی عوام اور حکومت کا ساتھ دینے پر ایران کی قدردانی کی۔
ایران کے وزیر خارجہ کی حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں لبنان کے بارے میں ایران کے اصولی اور ٹھوس موقف اور ہر مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ ایران لبنان کا سچا اور وفادار دوست ہے اور اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا لبنانی عوام اور حکومت کا ساتھ دینے پر ایران کی قدردانی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون ، لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ سے بھی دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdciqzawyt1arv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس