تاریخ شائع کریں2020 7 December گھنٹہ 23:20
خبر کا کوڈ : 484926

ایران، شام اور علاقے کے ملکوں کو سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور

ایران کے وزیر خارجہ کا ایران، شام اور علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور۔
ایران، شام اور علاقے کے ملکوں کو سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران، شام اور علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان یکجہتی اور سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا یے۔

محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے گفتگو میں، شام کے سیاسی عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ امن کے عمل  کی حمایت پر زور اور پناہ گزینوں کے حالیہ اجلاس کے انعقاد کو مثبت قرار دیا۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ایران کی جاری مسلسل حمایت کی قدردانی کی اور ساتھ ہی علاقے میں واشنگٹن کے نادرست اقدامات کو علاقے میں امریکہ کے مفادات پر صیہونی حکومت کے مفادات کی ترجیح کا آئینہ دار قرار دیا۔

فیصل مقداد نے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کو اہم، اور اسے شام میں امن و امان کی بحالی سے متعلق بنیادی قرار دیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل، نیز دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد، ایران کے دورے پر اتوار کی شام تہران پہنچے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcci0q0e2bq4o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس