تقريب خبررسان ايجنسی 4 Dec 2021 گھنٹہ 20:29 http://www.taghribnews.com/ur/news/529354/یمنی-فوج-کا-ایک-اور-امریکی-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا -------------------------------------------------- ٹائٹل : یمنی فوج کا ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا --------------------------------------------------  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے امریکی ساخت کے اسکین ایگل ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔ متن : یمنی فوج نے اعلان کیا ہے اس ملک کے فوجیوں نے ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے امریکی ساخت کے اسکین ایگل ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی ایک مناسب ہتھیار سے انجام دی گئی ہے اور یہ اسکین ایگل ماڈل کا ساتواں امریکی ڈرون طیارہ ہے جو رواں عیسوی سال کی ابتدا سے یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے گرایا ہے. یمن کی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں اس ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے مار گرانے کی خبر دی تھی۔