تقريب خبررسان ايجنسی 18 Dec 2020 گھنٹہ 16:12 http://www.taghribnews.com/ur/news/486240/امریکی-پابندیوں-نے-کمپنیوں-کو-ایرانی-مارکیٹ-سے-محروم-کردیا-ظریف -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکی پابندیوں نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا۔ظریف -------------------------------------------------- ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو خود امریکی کمپنیوں کیلئے نقصان کا باعث قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ ایران متن : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہمحمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپئوکو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی پابندیوں نے خود امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو؛حقیقت میں یہ آپ کی پابندیاں ہی ہیں جنہوں نے امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر کےان کو انوکھے انسانی اور قدرتی وسائل کے ساتھ ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے اور یہ زیادہسےزیادہدباؤ ڈالنے کی غیرقانونی پالیسی ہی تھی جس نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 88 مسافر بردار طیاروں کا معاہدہ منسوخ کیا تھا جو نہ فقط ایرانیوں کی جان بلکہ امریکیوں کے روزگار کے مواقع ضائع ہونے کی قیمت کے طور پر سامنے آئي۔